ابنا: قم کے ایک دینی مرجع آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے شام کے حوادث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے حوادث میں امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔انھوں نے کہا کہ شام کے حالات دیگر عرب ممالک سے متفاوت ہیں ۔ دیگر عرب ممالک جیسے بحرین وغیرہ میں عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں جبکہ شام میں ایسا نہیں ہے شام اسلامی مقاومت کا حامی ملک ہے جبکہ بعض عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کے حامی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔ آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا کہ شام واحد عرب ملک ہے جو اسرائیل کے مد مقابل کھڑا ہے اور شام کو کمزور کرنےکے لئے امریکہ اور اسرائیل دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔
............
/169